جاپان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام جاپان کےلیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ فریقین تحمل سے کام لیں اور صورتحال کو پُرامن بنائیں۔