• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ اگر ضروری ہوا تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا۔ تاہم امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید