• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں: چینی وزارتِ خارجہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے ممکنہ سنگین نتائج پر گہری تشویش ہے، کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں، فریقین خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اقدامات کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین اس کشیدہ صورتحال میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید