• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا

تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا
تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر بھی تازہ حملہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر تبریز میں ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ 

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں حملوں کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس سے قبل آج اسرائیلی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور 6 ایٹمی سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید