• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی شیطانی حکومت کا جَلد خاتمہ ہوگا، ایرانی وزیرِ دفاع

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی شیطانی حکومت کا جَلد خاتمہ ہوگا، ہم اسرائیل کے خلاف طویل جنگ کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی تنازعہ چھڑتا ہے تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادے نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں امریکا کو اس خطے سے نکلنا پڑے گا۔

ایرانی وزیرِ دفاع نے زمید کہا کہ خطے میں موجود امریکا کے تمام اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں، ایران ہچکچائے بغیر خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید