• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی کابینہ کی اسرائیل کیخلاف حکمتِ عملی پر بحث

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی حملوں کے باعث نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور اسرائیل کے خلاف حکمتِ عملی پر بحث کی گئی۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان جلد عوام سے خطاب کریں گے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک طویل آپریشن کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید