عراق نے اسرائیل پر ایران پر حملے کے لیے عراقی فضائی حدود کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
بغداد سے خبر ایجنسی نے عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت جمع کروا دی ہے۔
عراقی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ طرزِ عمل عراق کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراق نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے اور اس طرح کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔