ایران کے دفاعی نظام نے تہران کے جنوب میں اسرائیلی میزائلوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے مغربی صوبے البرز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب میں اسرائیلی میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔
ادھر عراق میں تعینات امریکی فوج نے ایران کے 3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 3 ڈرون مغربی عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کے قریب مار گرائے گئے۔