اصل کھڑکیاں کسی بھی پرانے گھر کا ایک بہت بڑا اثاثہ ہوتی ہیں اور چونکہ وہ عام طور پر جدید متبادل سے کہیں زیادہ اعلیٰ ہیں۔ اس طرح ، کھڑکیوں کی مرمت کی کوششیں متبادل پر غور کرنے سے پہلے کی جانی چاہئیں۔
واضح طور پر بجٹ کھڑکیوں کی مرمت کے فیصلوں پر اثر ڈالے گا لیکن گھر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے یہ کام بھی ضروری ہے، اور یہ کام بہر حال نئی اور مہنگی کھڑکیاں لگوانے سے کہیں سستا ہے اور اگر آپ گھر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو یہ کام آپ کے گھر کی قدر قیمت میں اضافہ کرے گا اور آپ کو اپنے فیصلے پر پشیمانی نہیں ہوگی۔
بوسیدہ لکڑی کی کھڑکیاں کیسے ٹھیک کریں؟
کھڑکیوں کی بھربھری، نرم، بوسیدہ لکڑی ،کھڑا ہواپینٹ اور ایک دوسرے میں پیوست ہوئی کھڑکیوں کو مرمت کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ لکڑی کو پانے لگنے سے بھی کھڑکیاں خراب ہونے لگتی ہیں۔ عام طور پر ان کی دیکھ بھال کی جائے تو اس کے جوڑ ڈھیلے ہونے لگتے ہیں۔
بوسیدگی جاننے کیلئے دیکھیں کہ لکڑی نرم ہوچکی ہے یا نہیں، یا اس میں پھپپھوند تو نہیں لگی ہوئی۔ اس کیلئے آپ کو اسکریو ڈرائیور کے ساتھ لکڑی کو کھودنا یاکھرچنا ہوگا۔ جس سے آپ کو بوسیدہ حصہ مل جائے گا ۔اس بوسیدہ حصے کو کاٹ لیں اور اسے برادے یا فلر سے بھر دیں۔
اگر زیادہ حصہ خراب ہے تو اسے کاٹ کر اس کی جگہ لکڑی کانیاحصہ لگالیں۔ اسے آپ ڈرل کرکے لگاسکتےہیں یا کیلوں سے فکس کرسکتے ہیں۔ جو حصے رہ جائیں اسے فلرسے بھر دیں۔
دھندلے شیشے یا پٹ ٹھیک کرنے کا طریقہ
پانی لگنے یا ہوا میں نمی کی وجہ سے کھڑکیں کے پٹ یا شیشے دھندلے ہو جاتے ہیں۔ آپ ان پٹوں کو باہرنکالیں اور یا تو گلیزڈ سیل سیل یونٹ خود تبدیل کریں یا پھر پوری کھڑکی کو باہر نکال لیں۔ کھڑکی باہر نکالنے سے قبل یہ دیکھ لیں کہ کھڑکی کے اوپر کی سِل کھڑکی کے اوپر والے حصے کو سپورٹ کررہی ہے یا نہیں، اگر خدشہ ہوتو اس میں کوئی سپورٹ لگادیں۔
اگر پرانا شیشہ بغیر توڑے یا کاٹے بآسانی باہر نہ نکل پائے تو بہترہے کہ اس کے دونووں اطراف میں کلنگ فلم لگا دیں، تاکہ شیشہ ٹوٹنے کی صورت میں اس کے ذرات آپ کو نقصان نہ پہنچائیں۔
ڈھیلے جوڑ ٹھیک کرنے کا طریقہ
ڈھیلا جوڑ ایک اور عام مسئلہ ہے۔ مرمت کی آسان ترین شکل کھڑکی کے کونے کو اینگل بریکٹ کے ساتھ مضبوط کرنا ہے جو زنگ سے پاک پیتل یا سٹین لیس اسٹیل سے بنی ہوتی ہے۔ متبادل کے طور پر، ڈھیلے جوڑ کو دوبارہ گلو کریں۔ عام طور پر اس کے فریموں کو کلیمپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاں لکڑی کے بڑے حصے عیب دار ہوتے ہیں، ان کو کاٹا جاسکتا ہے اور فریموں ، ریلنگ، داغوں کو ٹھیک اورخراب سلاخوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
سیش ونڈوز کی دیکھ بھال
سیش ونڈوز بھاری ہوتی ہے اور یہ پھنس بھی سکتی ہیں اور چپک بھی سکتی ہیں، یا بے قابو ہو کر نیچے گرسکتی ہیں۔ سیش ونڈوز کی جانچ پڑتال آسان ہے۔ عام طور پر اس کی ٹوٹی ہوئی کورڈزیا ڈوریاں اور پھنسی ہوئی پُلیاں ہی مسائل پیدا کرتی ہیں۔
جہاں اصل 2 ملی میٹر پتلے شیشے کو جدید موٹے شیشے (جس میں کم سے کم 3 ملی میٹر ہونا چاہئے)سے تبدیل کیا جاسکتا ہے، وہاں سائیڈ بکس میں اسے بیلنس کرنے والے لوہے یا وزن کو ایڈجسٹ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ سیدھے سیدھے کھینچنے والے فریموں میں اس کی الائنمنٹ بھی غیرمتوازن ہوسکتی ہے یا ڈھیلی ہو سکتی ہے۔
آپ کو سیش ونڈوز کو اس کے فریموں سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے آپ کسی ماہر کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ سیش کورڈز یا ڈوریوں کو آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
پھر پلیوں کو لبریکیٹ کیا جائے۔ اس کی بیڈنگ کوکو الگ کرلیں۔ خراب لکڑی کو موم لگا کر ہموار کریں اور پلیوں کو چکنا کریں۔ پھر سب چیزیں دوبارہ ایڈجسٹ کرکے اس کے بیڈنگ (Beading)کو سیٹ کرلیں۔
عیب دارلنٹل کو ٹھیک کرنا
دیوار میں کسی بھی قسم کا رخنہ ایک کمزور پوائنٹ ہو سکتاہے اور پرانی ٹھوس دیواروں والی عمارتیں اس مسئلے کا شکار ہوسکتی ہیں، خاص طورپر جہاں لکڑی کے چھپے ہوئے لنٹلز(لکڑی کے اوپر کی سلیب یا سل) خراب ہو چکے ہوں۔ اگر یہ لکڑی کے بجائے اینٹوں سے بنے ہوئے ہوں یاکنکریٹ یا پتھروں کے بنے ہوں تب بھی ان میں سوراخ ہوسکتے ہیں یا ان میں کریکنگ ہوسکتی ہے۔ اندرونی پلاسٹر ورک میں پڑنے والا چھوٹاشگاف بھی بڑا ہوسکتاہے۔
متبادل کھڑکی کی تنصیب کے دوران اگر خیال نہ رکھا جائے تواس سے کھڑکی کی سلائڈنگ یا بیرونی نقل و حرکت میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ لکڑی کے دروازوں اور کھڑکیوں کے اوپر کھلے ہوئے لنٹل کیلئے روایتی مٹیریل استعمال کیا جاتاہے۔
یہاں تک کہ پرانی ٹھوس دیواروں والی عمارتوں میں جہاں دیوار کے باہر والے رخ پر پر اینٹوں کی محراب یا پتھر کی لنٹل ہوتی ہے، اس کے پیچھے ایک ثانوی لکڑی کا بیم لگا رہتا ہے جس پراکثر پلستر کرد یا جاتا ہے۔
یہاں تک کہ جہاں پرانی لکڑی کے لنٹیل نے سڑنا شروع کردیا ہے ، اسے خود بخود تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اہم چیز یہ ہے کہ اسے سامنے لا کر خشک ہونے دیا جائے اور اس کے ارد گرد موجود سیمنٹ کے ذرات یا روڑے یا اکھڑے ہوئے پینٹ کو الگ کردیا جائے۔ جب سب کچھ سامنے آجائے تو لنٹل یا کھڑکی کو تبدیل کرلیا جائے۔