ایرانی سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے 3 ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا جو ایران پر حملے کیلئے استعمال ہو رہے تھے۔
اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کا آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ جاری ہے۔
ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب میں اسرائیل کی وزارتِ قومی سلامتی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے والی یہ عمارت کیریا کمپاؤنڈ کے نام سے پکاری جاتی ہے اور اس عمارت کو اسرائیل کا ’پینٹاگون‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب لبنانی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے میں کچھ میزائل صحرائے النقب میں بھی گرے جہاں اسرائیل کا مشہور دیمونا ایٹمی مرکز واقع ہے۔
ایرانی سینئر کمانڈر نے بتایا ہے کہ ایران پر حملے کےلیے استعمال ہونے والے 3 ایئر بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی جانب سے جاری حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔