• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے: او آئی سی کا مطالبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کے بعد اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ 

او آئی سی نے کہا ہے کہ اس حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کےلیے فوری اقدامات کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید