گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بارشوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے پر علاقہ مکینوں کا واسا حکام کیخلاف شدید احتجاج کیا،گندے پانی میں کھڑے ہوکر علاقہ مکینوں نے کہا کہ اگر شہر میں تھوڑی سی بھی بارش ہوتی ہے تو ان گندے نالوں کا پانی ہمارے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جو کئی کئی دن تک ہماری گلیوں میں ہی جمع رہتا ہے علاقے کی سماجی شخصیات چوہدری یوسف وڑائچ اور واجد علی باٹھ کا کہنا ہے کہ واسا حکام اس گندے پانی کا کوئی نوٹس لیں اور اس کی نکاسی کیلئے کوئی مناسب بندوبست کرے نہیں تو ڈی سی او آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے۔