• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل کے سیکشن37 اے اے نے پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کو ہلا کررکھ دیا ہے: پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فنانس بل کے سیکشن 14 اے سی، 37 بی، 37 اے اے اور 14 اے ڈی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں صدر بزنس فورم نے کہا کہ فنانس بل کے سیکشن 37 اے اے نے پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سیکشن 37 اے اے کو فوری واپس لیا جائے۔

صدر پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے بزنس کمیونٹی کا کانفیڈنس سخت متاثر ہوگا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ بزنس کمیونٹی کےلیے گرفتاری کے احکامات ڈالے گئے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم سے ہمیں توقعات ہیں کہ وہ اس فنانس بل کو ٹھیک کروائیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید