• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیرِاعظم کا ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب اسرائیل کے آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کےلیے ایران تک راستہ صاف ہوگیا ہے، تہران میں اہداف کو نشانہ بنانا شروع کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایران کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی اور اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

پہلے حملے میں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔

اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کچھ ایرانی میزائل فضا میں تباہ کیے مگر کئی ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 3‘ کا نام دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید