اسرائیل نے غزہ کو ثانوی جبکہ ایران کو بنیادی جنگی محاذ قرار دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ اب جنگ میں ثانوی درجہ اختیار کر گیا ہے جبکہ فوج کی بنیادی توجہ اب ایران پر مرکوز ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج نے 2 فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے، جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں ایران کے تقریباً 150 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی فوج نے فورڈو نیوکلیئر سائٹ پر ایران کی جوہری تنصیب پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم اس دوران جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔