پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ تحمل اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے ایران اور اسرائیلی حکام سے مکالمے، عقل و دانش سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
پوپ لیو کا کہنا ہے کہ ایسے نازک لمحے میں ذمہ داری اور عقل سے کام لینے کی بھرپور اپیل دہراتا ہوں۔ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام اور مکالمے سے ہی ممکن ہے۔ کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کےلیے کردار ادا کریں، مفاہمت کی راہیں تلاش کریں، ایسے حل پیش کریں جو ہر فرد کےلیے سلامتی اور وقار کی ضمانت ہو۔