اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے بلوچستان میں سیاسی اور معاشی شکایات رکھنے والوں سے مکالمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، بیان میں انہوں نے بلوچستان انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی مذمت کی ہے ، میاں رضا ربانی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی (بلوچستان ترمیمی) ایکٹ، 2025، جو بلوچستان اسمبلی سے منظور کیا گیا ہے، یہ کوئی حل نہیں ہے بلکہ یہ صوبے میں پہلے سے کشیدہ سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ان عناصر سے ریاست کی مرضی سے نمٹا جائے گا۔