• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنیکی کوشش، ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دیدیا

تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

برطانوی ٹی وی کی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوششوں پر ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دے دیا۔

برطانوی صحافی نے سوال کیا کہ ایران کب واپس مذاکرات کی میز پر آئے گا، کیا ایران ٹرمپ کی پیش کش قبول کرے گا؟

برطانوی ٹی وی کی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوششوں پر ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے جواب دیا کہ آپ کے چینل کو اچھے سے معلوم ہوگا کہ ایران مذاکرات ہی کررہا تھا۔

پروفیسر محمد مرندی نے کہا کہ یہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر حملے کی سازش کی، آپ کس طرح حقائق کو مسخ کرتے ہیں، کچھ تو دیانت سے کام لیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مجھے نہیں بلانا چاہیے تھا کیونکہ آپ آسانی سے بے نقاب ہو رہے ہیں، ایران مذاکرات کر رہا تھا، ابتدا میں ٹرمپ ایک پوزیشن پر تھے اور پھر انہوں نے قلابازی کھائی اور کہا افزودگی کی اجازت نہیں اور پھر مذاکرات جاری رکھے۔

پروفیسر محمد مرندی نے کہا کہ ایران پر حملے کی رات سے پہلے ٹرمپ نے کہا ہم جنگ نہیں چاہتے اور حملے کے بعد ٹرمپ نے کہا ہم لڑیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید