• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ قرار داد پر ووٹ نہ دینے پر نریندر مودی پر تنقید

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی—فائل فوٹو
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی—فائل فوٹو

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے غزہ قرار داد پر ووٹ نہ دینے پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت 60 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے بعد انسانی امداد کے حق میں ووٹ نہ دینا شرم ناک ہے۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کا فیصلہ اس ملک کی سامراج مخالف پالیسی سے انحراف ہے، نیتن یاہو فلسطینی قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹا رہے ہیں اور نریندر مودی سرکار اس پر جشن منا رہی ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اپنے اصولوں اور بین الاقوامی اقدار کے خلاف جاتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے اور عسکری قیادت کے قتل پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے جو انتہائی مایوس کن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید