• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے قبرص کے صدر کے دعوے کی تردید کر دی

ایران نے قبرص کے صدر کے دعوے کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ ہم نے کسی ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیا ہے کہ ہم نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح قبرص کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے قبرص سے پیغام اسرائیل کو پہنچانے کا کہا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ قبرص کے صدر نے آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، مصر، امارات اور یونان کے رہنماؤں سے بھی بات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق قبرص حکام نے ایران کے پیغام کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا، قبرص اور ایران کے وزرائے خارجہ نے جمعےکی شب فون پر بات کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید