ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
انقرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق ترک اور روسی وزرائے خارجہ نے اسرائیل ایران تنازع پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
انقرہ سے ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران تنازع پریشان کُن ہے، اس تنازع اور جوہری تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے۔