یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
برسلز میں ہونے والے فلسطین کے حق میں اس مظاہرے کو ریڈ لائن کا نام دیا گیا ہے۔
مظاہرہ انسانی حقوق، نوجوانوں کی تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے تحت کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔