حب(نامہ نگار) وندر کی مٹھڑی ندی میں کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والا نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا،ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ کبیر ولد محمد بشیر سکنہ چاکیواڑہ گل محمد لین لیاری کراچی سے بتایا جاتا ہے جو اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کے لئے آیا تھا،ایدھی کے رضا کاروں نے لاش ندی سے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردی ہے۔