سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی۔
رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، اسد نبیل نے عالیہ سومرو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی اور ایڈیشنل سیکریٹری نے 46.5 لاکھ روپے کا چیک عالیہ سومرو کو پیش کیا۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق کا کہنا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔