کراچی (جنگ نیوز)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت خدمت خلق ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سلائی سینٹر) میں چھ ماہ کا کورس مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹس اور مستحق طالبات کو سلائی مشینیں‘ کیش انعامات اور شیلڈ دی گئیں۔ایسوسی ایشن کے صدرمحمد رفیق مارا نے کرن فاؤنڈیشن کی بانی وچیئرپرسن سبینا کھتری اور ورلڈ باکسنگ چیمپئن عالیہ سومرو کو شیلڈز اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس پروقار تقریب میں کچھی کمہار جماعت کے جنرل سیکرٹری عبد الغنی زکریا‘چیئرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم بلوچ و دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔