• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف یا واسع چوہدری؟ اکرم اداس نے بہتر میزبان کا انتخاب کر لیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

عمران اشرف یا واسع چوہدری؟ اداکار اور کامیڈین اکرم اداس نے بہتر میزبان کا انتخاب کر لیا۔

پاکستانی شوبز کی دنیا میں دو معروف میزبان عمران اشرف اور واسع چوہدری کے درمیان موازنہ تب شروع ہوا جب واسع چوہدری نے اپنا مزاحیہ شو چھوڑ دیا اور ان کی جگہ عمران اشرف نے شو کے سیزن 2 کی میزبانی سنبھالی۔ 

عمران اشرف نے اپنے منفرد انداز اور خوش مزاجی سے شو کو خوب چلایا، جبکہ واسع چوہدری نے دوسرے نام سے ایک نیا کامیاب پروگرام شروع کیا، جس میں وہ مختلف نامور شخصیات کا انٹرویو لیتے ہیں۔

ممتاز اداکار، کامیڈین اور تھیٹر آرٹسٹ اکرم اداس نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اکرم اداس کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔ 

اکرم اداس ایک پروگرام میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے عمران اشرف اور واسع چوہدری کا تقابلی جائزہ کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں عمران اشرف ایک بہتر میزبان ہیں، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں اس وقت ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں، بلکہ یہ حقیقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا عمران اشرف بہت عوامی شخصیت ہیں، وہ سیٹ پر آتے ہی ہر مداح کے ساتھ سیلفی بناتے ہیں، چاہے وہ کیسے بھی دکھائی دے رہے ہوں، وہ لوگوں کی قدر کرتے ہیں، ہمارا کام عوام کا ہے اور عمران اس کا بخوبی خیال رکھتے ہیں۔

اکرم اداس نے بتایا کہ واسع چوہدری ایک پروفیشنل انسان ہیں مگر وہ عوام سے فاصلہ رکھتے ہیں، وہ زیادہ گھلنے ملنے کے قائل نہیں۔

اکرم اداس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک بحث چھڑ گئی کہ کون بہتر میزبان ہے، عمران اشرف یا واسع چوہدری؟ تاہم مداحوں کی ایک بڑی تعداد عمران اشرف کی عاجزی، مزاح اور ملنساری کی معترف ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید