امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔
امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض زرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلئیر ڈیل نہیں کی تو کچھ ضرور ہوکر رہے گا۔