• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی

ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، ضرورت پڑی تو بہت سا جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔ 

پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا۔ 

انہوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے کہ ایران کے پاس میزائلوں کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔ 

بریگیڈئیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ ایران نے ابھی میزائل طاقت کو اسٹریٹیجک لحاظ سے تعینات ہی نہیں کیا، جدید ترین ہتھیار مناسب موقع پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں انکا مشاہدہ کرے گی۔ 

وضاحت کیے بغیر جنرل واحدی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایران دیگر صلاحیتوں کو بھی آپریشن میں لائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید