امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی فردو جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا سب سے بڑا بنکر بسٹر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم میسیوو آرڈیننس پینیٹریٹر ہی پہنچ سکتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے ڈی 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جا سکتا ہے، اسرائیل کے پاس نہ یہ بم ہے اور نہ بی ٹو بمبار طیارہ۔