• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اسرائیل سے کچھ چینی شہریوں کو پڑوسی ممالک میں منتقل کروایا ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران اور اسرائیل سے کچھ چینی شہریوں کو پڑوسی ممالک میں منتقل کروایا ہے۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

گو جیاکن نے بتایا کہ ایران اسرائیل سے چینی باشدوں کے انخلاء کو تیزی سے آرگنائز کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام فریقین، خاص طور پر اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید