سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کے مذہبی تہوار امرناتھ یاترا کے سلسلے میںکی مقدس یاترا کے سلسلے میں سیکوروٹی کے نام پرپورا مقبوضہ علاقہ ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے پہلگام جہاں امرناتھ یاترا ہونے ہے کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے ۔یاترا 3 جولائی سے شروع ہوکر 9 اگست تک جاری رہے گی قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کے لیے 580 نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریبا 42,000 اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 424 کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ 80 کمپنیاں پہلے ہی پہنچ گئی ہیں جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے روزانہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنے کریک ڈان کو تیز کردیاہے۔بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے وادی کشمیر اور جموں خطے میں تلاشی کی کارروائیوں اور گھر گھر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھاہواہے جس سے پورامقبوضہ علاقہ ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو گیاہے ۔ بھارتی فورسز خاص طورپر پونچھ اور راجوری اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔