• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری 21 جون کو ’’بینظیر ہنرمند پورٹل‘‘ کا اجراء کریں گے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ، بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز، صدر آصف علی زرداری 21جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا، اس حوالے سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں "فرینڈز آف بی آئی ایس پی" پلیٹ فارم کے تحت مشاورتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، چیمبرز آف کامرس، این جی اوز اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی، بینظیر ہنرمند پروگرام کے اقدام کو سراہا، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی، جس میں مختلف شعبہ جات کے نمائندگان شریک ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید