مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ بدھ سے جمعہ تک بند رہے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں موجود امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے تمام ملازمین کو ایک اہم اطلاع دی ہے۔
پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے ہدایت کی ہے کہ امریکی حکومت کے تمام ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد اگلی اطلاع موصول ہونے تک اپنی رہائش گاہوں میں ہی رہیں۔
پوسٹ میں مزید لکھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں موجود امریکی سفارتخانہ بدھ سے جمعہ تک بند رہے گا۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب میں امریکی قونصلیٹ بھی جمعہ تک بند رہے گا۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی سفارت خانہ اس وقت ایسی پوزیشن میں نہیں کہ وہ اسرائیل سے نکلنے میں امریکیوں کی براہ راست مدد کر سکے۔