• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کیلئے موساد کا مصنوعی ذہانت اور اسمگلڈ ڈرونز کا استعمال، امریکی اخبار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جاسوس ایجنسی موساد مصنوعی ذہانت اور اسمگلڈ ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جدید مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جدید مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بڑے پیمانے پر ڈیٹا کا تجزیہ ممکن ہوا۔ موساد نے کم از کم 3 سال تک ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔

امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ موساد نے مسلح ڈرونز اور ہتھیار گاڑیوں پر ایران میں خفیہ طور پر داخل کیے، جو ایرانی فضائی دفاع کو کمزور کرنے کے لیے استعمال ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید