• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر واضح کر دیا مذاکرات کیلئے ابھی بھی دیر نہیں ہوئی: جرمن وزیرِ خارجہ

جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فل—فائل فوٹو
جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فل—فائل فوٹو

جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فُل کا کہنا ہے کہ ایران پر واضح کر دیا ہے مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔

یہ بات جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فُل نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام قابلِ بھروسہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فُل نے مزید کہا کہ ہم اب بھی جوہری پروگرام کے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو جلد عمل کرنا ہوگا، ایران کی نیت مخلصانہ ہے تو مذکرات کی میز پر واپس آ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید