• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان(فائل فوٹو)۔
ترک صدر رجب طیب اردوان(فائل فوٹو)۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپنے جائز دفاع میں مصروف ہے۔ 

صدر رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری شہید ہوئے، طبی کارکنوں، خبر ایجنسیوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایرانی جوہری مذاکرات جاری تھے۔  اس نے جوہری مذاکرت ختم ہونے یا ان کے نتائج کا انتظار کیے بغیر دہشت گردانہ اقدام کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ کسی بین الاقوامی قانون کا پابند بھی نہیں ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید