امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے سربراہ کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہو رہی۔
آئی اے ای اے چیف کے مطابق 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔