ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے مناظر جیو نیوز پر تہران سے صحافی جون حسین نے لائیو دکھا دیے۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں صحافی جون حسین نے دھماکے کی تفصیل بتائی۔ سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال بھی آگاہ کی۔
صحافی نے بتایا کہ تہران میں ایک طرف دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے، دوسری طرف لوگ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔