• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آج اسرائیل پر حملے میں کلسٹر بم وار ہیڈ استعمال کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

وہ گھر جسکا اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں تباہ ہونے کا ذکر ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
وہ گھر جسکا اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں تباہ ہونے کا ذکر ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آج اسرائیل پر کیے گئے حملے میں کلسٹر بم وار ہیڈ کا استعمال کیا۔ 

اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کے حوالے سے دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے آج داغے گئے کم از کم بیس میزائلوں میں سے ایک کلسٹر بم وارہیڈ پر مشتمل تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ وارہیڈ تقریباً 7 کلومیٹر کی سطح پر پھٹ جاتا ہے، جو تقریباً 8 کلومیٹر کے دائرے میں گولہ بارود کو 20 حصوں میں پھیلاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے ہی ایک گولہ بارود نے اسرائیلی علاقے ازور میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس سے نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید