• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیتھوینیا کا تل ابیب سے سفارتی عملہ نکالنے کا فیصلہ

تل ابیب پر ایرانی حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
تل ابیب پر ایرانی حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

یورپی ملک لیتھوینیا نے تل ابیب سے سفارتی اور غیر ضروری عملہ نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

دارالحکومت ولنیئس سے لیتھوینیا کی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کے انخلا کا فیصلہ تل ابیب پر ایرانی حملوں کے باعث کیا گیا۔

تل ابیب میں ایرانی میزائل نے لیتھوینیا کے سفارتخانے سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔

دوسری طرف بلغاریہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے، بلغارین حکام کے مطابق بلغاریہ نے ایران سے اپنے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کا انخلا کرالیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بلغاریہ کے سفارتی عملے اور انکے اہل خانہ کو گاڑی کے ذریعے پڑوسی ملک آذربائیجان پہنچا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید