• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ عملے نے خاتون کا گمشدہ ہیرا ڈھونڈ نکالا

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پیٹسبرگ کے ایئرپورٹ عملے نے خاتون مسافر کی انگوٹھی سے گرنے والا ہیرا تلاش کرکے دے دیا۔ 

پیٹسبرگ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے مینٹینس ڈپارٹمنٹ کے ورکرز نے کئی گھنٹے تک تلاش کے بعد یہ ہیرا ڈھونڈ نکالا۔

 واضح رہے کہ یہ ہیرا مسافر کی انگوٹھی سے بیگیج کیروسل پر گر گیا تھا۔ اپریل شمٹ نامی یہ مسافر جمعہ کو لاس اینجلس کے بزنس ٹرپ سے پیٹسبرگ واپس پہنچی تھی اور جب اُس نے بیگیج کیروسل سے اپنا سوٹ کیس اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو بدقسمتی سے اسکی انگوٹھی کا ہیرا وہاں گر گیا۔ 

خاتون مسافر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں کیروسل پر اپنا بیگ لینے گئی تو میرا ہاتھ سوٹ کیس اور کیروسل کے کنارے کے درمیان پھنس گیا، جس سے مجھے تکلیف ہوئی اور میں نے جلدی سے اپنا ہاتھ کھینچا۔ 

جس کے بعد گھر روانہ ہوئی تو محسوس ہوا کہ میری منگنی کی انگوٹھی جو انکے شوہر نے 1992 میں دی تھی اس میں سے ہیرا غائب ہے۔ جس پر دوبارہ ایئرپورٹ پہنچیں اور وہاں اسکی تلاش شروع کی۔

جلد ہی وہاں کے اسٹیشنری انجینئر اور دیگر عملہ بھی انکے ساتھ تلاش میں شامل ہوگیا۔ تاہم انھیں یہ نہ مل سکا، لیکن عملہ تلاش کرتا رہا، اس دوران انھوں نے کیروسل کے پینلز نکال دیے۔ 

جب خاتون گھر پہنچیں تو انھیں چند گھنٹوں بعد فون موصول ہوا کہ انکا ہیرا مل گیا ہے، جس پر وہ واپس وہاں آئیں اور اپنا ہیرا وصول کیا۔ 

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے میرا انسانیت اور ایمانداری پر یقین بحال ہوا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید