اسرائیلی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک اسلحے اور دیگر فوجی سامان لیے 14طیارے اسرائیل پہنچے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو امریکا اور جرمنی سے فوجی ساز و سامان کی ترسیل بدستور جاری ہے، اسرائیلی فوجی حکام نے بتایا کہ حماس کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 800 طیارے مختلف قسم کے فوجی سازو سامان کے ہمراہ اسرائیل پہنچ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف فوجی کاررئیوں کے آغاز سے لے کر اب تک 14 طیار ے فوجی ساز و سامان لائے ہیں۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ ضروری سازو سامان جنگ میں اسرائیلی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پہنچایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ایک روز بھی ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔