ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رکنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جان بوجھ کر اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایران شہری علاقوں خاص طور پر اسپتالوں کو کبھی نشانہ نہیں بناتا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شریک ہے، امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رکنے تک امریکا کےساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔
ایرانی وزیرِخارجہ نے مزید بتایا کہ جنیوا میں ای 3 ممالک سے صرف جوہری اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی، بیلسٹک میزائل پر بات چیت نہیں کریں گے۔