لاہور ( این این آئی )سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ڈیفنس میں جائیداد قرق کرنے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدسر کی ڈیفنس میں کوئی جائیداد نہیں ہے ، ڈی ایچ اے کا لیٹر بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عدالت کو غلط معلومات دی گئی ہیں۔سیشن جج نے ڈی ایچ اے کا لیٹر اور پولیس رپورٹ اسلام آباد کی خصوصی عدالت بھجوا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی ڈیفنس اے میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔