• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، کسٹم حکام کا دریائے سندھ کنارے امری پل کیساتھ غیر قانونی پیٹرول ڈیزل ریفائنری اور ایل پی جی پلانٹ پر چھاپہ

نوابشاہ ( محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ ) کسٹم حکام کا غیر قانونی پیٹرول ڈیزل ریفائن فیکٹری اور ایل پی جی پلانٹ پر چھاپہ بھاری مقدار میں پیٹرول ڈیزل برامد ملزمان فرار تلاش جاری اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے جنگ کو بتایا کہ حساسی اداروں کی نشاندہی پر کسٹم حکام اور ضلعی انتظامیہ نے دریائے سندھ کے امری پل کے ساتھ واقع پیٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی ریفائمری اور ایل پی جی کے پلاٹ پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدار میں ڈیزل اور پیٹرول برامد کیا گیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے ایرانی تیل کے ٹینکر لا کر اس رفائینری میں انہیں ریفائن کر کے سندھ بھر میں سپلائی کیا جاتا تھا جبکہ یہاں ایل پی جی کا بھی بڑا پلانٹ نصب تھا۔
ملک بھر سے سے مزید