لاہور(خبرنگارخصوصی)سابق صدر پرویز مشرف کی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی ہدائت پر تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے پرویز مشرف کی جائیداد قرقی سے متعلق سیشن جج لاہور کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاہور میں پرویز مشرف کی کوئی جائیداد نہیں۔غداری کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آبادکی خصوصی عدالت کی ہدائت پر سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے رپورٹ سیشن جج لاہور کو جمع کرا دی ہے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات سیشن جج لاہور کوبھجوائےتھے۔خصوصی عدالت کے احکامات موصول ہوتے ہی سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدائت کی تھی ۔تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے سیشن جج کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور سے جوابی لیٹر موصول کر کے رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پریز مشرف کی ڈی ایچ اے لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کی جانب سے یہ رپورٹ اسلاآباد کی خصوصی عدالت کو بھجواء دی ہے۔ پرویز مشرف کی طرف سے امانت علی سوختہ ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتا یا کہ پرویز مشرف عدالت کی اجازت سے علاج کے لیئے بیرون ملک گئے ہیں اور وہ عدالت کے طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوں گئے مگر ان کے خلاف سیاسی بدنیتی کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے اس پر سیشن جج نے کہا کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے حکم کی تعمیل کی گئی ہے اور پولیس اور ڈی ایچ اے کی رپورٹ خصوصی عدالت کو بھجوا ئی جارہی ہے