• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے: پیوٹن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

روسی صد ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔

روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کےلیے مذاکرات پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن مقاصد کےلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ روس ایران اسرائیل تنازع میں ثالثی کی پیشکش کر چکا ہے۔ روس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہمارے لیے ممکنہ طور پر خطرناک ہے، اس پر تشویش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید