• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ: حکومت کا 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانےکا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران و اسرائیل جنگ کے تناظر میں ملک میں تیل کے ذخیرے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیز کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تیل کمپنیز کو 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اوگرا کے خط کے مطابق حالیہ علاقائی صورتِ حال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز کا ہنگامی ٹینڈرجاری کیا، یہ پیٹرول جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

پی ایس او حکام کے مطابق 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے پیٹرول جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لیٹرز تیل موجود ہو گا۔

پی ایس او حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ صورتِ حال دیکھتے ہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جا سکتے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید