• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا: فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب پر زور

فرانسیسی صدر میکرون اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹوز
فرانسیسی صدر میکرون اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹوز

فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے گفتگو میں زور دیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر سے کہا ہے کہ ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن تھا، ایرانی صدر یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی لائیں۔

فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بڑے خطرات سے بچنے اور جنگ سے نکلنے کا راستہ موجود ہے۔

صدر میکرون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے فرانس اور دیگر یورپی ساتھیوں کے ساتھ ایران سے بات چیت میں تیزی لائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید