• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایف بی آر نے گریڈ 19 افسر کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو تعینات کردیا

اسلام آباد (رپورٹ :حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر *1376-IR-I/2025* کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر *بہادر شیر آفریدی* کو، جو اس وقت ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعیناتی کے منتظر تھے، فوری طور پر *ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس پشاور* تعینات کر دیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہے اور تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔یہ نوٹیفکیشن *چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال کی منظوری* سے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگر مذکورہ افسر پہلے سے پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے تھے تو وہ نئی تعیناتی کے مقام پر بھی یہ الاؤنس جاری رکھ سکیں گے۔ مزید یہ کہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چارج چھوڑنے اور سنبھالنے کے بعد متعلقہ تفصیلات فوراً ایف بی آر کو بھجوائیں تاکہ ریکارڈ کی تکمیل اور دیگر ضروری کارروائی کی جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید